ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ میں تیزرفتار ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بار ش : درخت اور بجلی کے کھمبے زمین بوس

منڈگوڈ میں تیزرفتار ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بار ش : درخت اور بجلی کے کھمبے زمین بوس

Thu, 02 Nov 2017 20:18:32    S.O. News Service

منڈگوڈ:2/ نومبر (ایس اؤنیوز) آج دوپہر طوفانی ہواؤں سے برسی موسلا دھار بارش سے پٹن پنچایت کے صحن میں موجود ایک بہت بڑا درخت جڑ سے اکھڑ گرنے اور بجلی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

طوفانی ہواؤں سے درخت اکھڑ کر بجلی تاروں پر گرنے کے نتیجے میں تار ٹوٹ گئے اور تین بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے ۔ ہیسکام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ سارے شہر میں قریب تین گھنٹوں تک بجلی بند رہی ۔ صحن میں گرے ہوئے درخت کو پنچایت کے عملے نے نکال باہر کیا۔ جب کہ پنچایت کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔


Share: